بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام و المسلمين قاضی عسگر پور نے مكہ مكرمہ میں علماء و مبلغين كے اجلاس سے خطاب كرتے كرتے ہوئے كہا كہ دشمن سے اسلام خلاف اپنی كاروائيوں كا علی الاعلان آغاز كرديا ہے اور قرآن مجيد كی توہیں اور توہين آميز كارٹون بنانے والے كو انعامات سے نوازنا اسلام دشمنی ہی كی ايك كڑی ہے۔
انہوں نے كہا كہ عالم اسلام كی صورت حال بہت سنگين ہے، اسلام دشمن عناصر آئے دن ايسی پست حركتوں كا ارتكاب كرتے ہیں جس سے ہر مسلمان كا دل خون ہوجاتا ہے۔ ہر روز دہشت گردی كی كاروائيوں میں بچوں اور خواتين كے خون سے ہولی كھيلی جاتی ہے۔ ايسے میں علمائے اسلام اور مسلمان دانشوروں كو پہلے سے زيادہ بيدار رہنے كی ضرورت ہے۔
694804