امربالمعروف اور نہی عن المنكر كو فروغ دينے كے لیے قومی عزم كی ضرورت ہے، مصطفی مشائخی

IQNA

امربالمعروف اور نہی عن المنكر كو فروغ دينے كے لیے قومی عزم كی ضرورت ہے، مصطفی مشائخی

12:55 - November 14, 2010
خبر کا کوڈ: 2031624
سياسی و سماجی سرگرمياں گروپ: محكمہ و ثقافت و ہدايت اسلامی صوبہ اراك كے سربراہ مصطفی مشائخی نے كہا ہے كہ امربالمعروف و نہی المنكر كو معاشرتی سطح پر رائج كرنے كے لیے ٹھوس اقدامات كی ضرورت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق محكمہ ثقافت و ہدايت اسلامی صوبہ اراك كے سربراہ مصطفی مشائخی نے كہا ہے كہ امر بالمعروف و نہی عن المنكر كے سلسلہ میں ہمارا اولين فريضہ معروف و منكر كی شناخت اور اس كے ساتھ ہی مخاطب پر اس كے اثرات كا جائزہ لينا ہے۔
مصطفی مشائخی نے مزيد كہا كہ امربالمعروف اور نہی عن المنكر كے فروغ كے لیے قومی عزم كے ساتھ انتہائی ٹھوس اور عملی اقدام اٹھانے كی ضرورت ہے۔
انہوں نے خود اعتمادی اور اپنے آپ پر بھروسے كو امر بالمعروف و نہی عن المنكر كا نتيجہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ اگر یہ اہم فريضہ معاشرے میں رائج ہوجائے تو اسلامی معاشرے تيزی كے ساتھ ترقی و كمال كی جانب گامزن ہوسكتا ہے۔
694669
نظرات بینندگان
captcha