اسلام دشمن طاقتوں كا اصل ہدف امت اور علماء كے درميان خيلج حائل كرنا ہے، بحرينی شيعہ رہنما

IQNA

11:46 - November 21, 2010
خبر کا کوڈ: 2034979

اسلام دشمن طاقتوں كا اصل ہدف امت اور علماء كے درميان خيلج حائل كرنا ہے، بحرينی شيعہ رہنما

بين الاقوامی گروپ: آيت اللہ عيسی قاسم نے خبردار كيا ہے كہ امت اور علماء كے درميان فاصلے بڑھانے والی سازشوں سے ہوشيار رہنے كی ضرورت ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بحرينی شيعوں كے رہبر آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے دراز سٹی میں واقع مسجد امام صادق میں نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلام دشمن عناصر علماء اور فقہاء كے خلاف پروپيگنڈے میں مصروف ہیں اور آئے دن علماء كے خلاف افواہیں پھيلانے كا مقصد امت كو علماء سے دور كرنا ہے۔
آيت اللہ عيسی قاسم نے اسلام كے خلاف ہونے والی سازشوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ جس طرح اسلام كے پيروكاروں كی تعداد بہت زيادہ ہے اسی طرح اسلام كے دشمنوں كی تعداد بھی كم نہیں ہے اور دشمن دوست كے بھيس میں دين كی خدمت كے نام پر دين كو نابود كرنے كے درپے ہے۔
698669
نظرات بینندگان
captcha