بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مقابلوں كا اختتام سوڈان كے طالب علم جابر ابراہيم پر ہوا جنہوں نصف قرآن كے حفظ كے مقابلے میں شركت كی اور ججز كے سوالات كے جوابات ديئے۔
مقابلے كے اختتام پر ججز كمیٹی كے كے ركن سعيديان نے قرآن مجيد كی تلاوت كی اور حاضرين كے قلوب كو نور قراان سے منور كيا۔
اختتامی تقريب میں امام ہادی علیہ السلام كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے شعراء نے امام ہادی (ع) كی بارگاہ میں عقيدت كے پھول نچھاور كیے اس موقعہ پر مومنين كی كثير تعداد ہال میں موجود تھی۔
ياد رہے كہ طالبات كے مقابلوں كا اختتام آج ہوگا اور اختتامی تقريب بھی منعقد ہوگی۔
699609