احاديث سافٹ ويئر كے استعمال كے بارے میں نشست

IQNA

احاديث سافٹ ويئر كے استعمال كے بارے میں نشست

14:27 - November 23, 2010
خبر کا کوڈ: 2036692
بين الاقوامی گروپ: جامعۃ المصطفی العالمیہ كے زير اہتمام منعقدہ نمائش میں آج احاديث سافٹ ويئر استعمال كرنے كی روش كے بارے میں نشست كا انعقاد ہوگا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آج رات نماز مغربين كے بعد احاديث سافٹ ويئر سے آشنائی كے بارے میں ايك نشست منعقد ہوگی جس میں امام خمينی انسٹی ٹيوٹ كے شعبہ حديث كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين بہرامی احاديث كے بارے میںبننے والے سافٹ ويئر كو استعمال كرنے كے طريقوں پر روشنی ڈالیں گے۔
"اسلامك تھاٹ" كی جانب سے اس نشست كے انعقاد كا مقصد طلباء كو ايران میں تيار ہونے والے احاديث كے سافٹ ويئرز سے آشنا كرنا اور تحقيقاتی سرگرميوں كو مزيد بہتر بنانا ہے۔
ياد رہے كہ جامعۃ المصطفی العالمیہ كے زير اہتمام منعقدہ قرآن و حديث نمائش گاہ كا آغاز ۲۰ نومبر كو ہوا تھا اور كل ۲۴ نومبر كو یہ نمائش اختتامپذيرہوجائے گی۔
699684
نظرات بینندگان
captcha