پيرو میں مبلغين اور ائمہ مساجد كی تربيت كے لیے عنقريب ايك مركز قائم كيا جائے گا

IQNA

پيرو میں مبلغين اور ائمہ مساجد كی تربيت كے لیے عنقريب ايك مركز قائم كيا جائے گا

15:18 - November 24, 2010
خبر کا کوڈ: 2037228
بين الاقوامی گروپ: اسلامی آرگنائزيشن لاطينی امريكہ كی جانب سے لاطينی ممالك میں مبلغين اور ائمہ مساجد كی تربيت كے لیےايك تعليمی مركز قائم كيا جائے گا
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی آرگنائزيشنن لاطينی امريكہ كے سيكرٹری جنرل كے مشير اور انجمن اسلامی پيرو كے سربراہ حسين عوض نے اسلامی ممالك سے اپيل كی ہے كہ اس اسلامی مركز كی تعمير میں تنظيم كی مدد كریں۔
سعودی اخبار الوطن كی رپورٹ كے مطابق حسين عوض نے كہا ہے كہ لاطينی ممالك میں اسلامی معارف كی تبليغ میں سب سے بڑی ركاوٹ اسپينش زبان سے آشنا مبلغين كی كمی ہے۔ انہوں نے بتايا كہ پيرو لاطينی امريكہ كا ايك بہت بڑا ملك ہے جہاں مسلمانوں پر كسی قسم كی پابندی عائد نہیں ہے اور مسلمان اپنے دينی و مذہبی فرائض انجام دينے اور مساجد و مراكز تعمير كرنے میں مكمل آزاد ہیں۔
700340
نظرات بینندگان
captcha