جامعۃ المصطفی العالمیہ كے زير اہتمام دنيا بھر میں سو سے زيادہ قرآن سنٹرز كی بنياد ركھی جاچكی ہے، حجۃ الاسلام والمسلمين محمد رضا صالح

IQNA

جامعۃ المصطفی العالمیہ كے زير اہتمام دنيا بھر میں سو سے زيادہ قرآن سنٹرز كی بنياد ركھی جاچكی ہے، حجۃ الاسلام والمسلمين محمد رضا صالح

14:45 - November 27, 2010
خبر کا کوڈ: 2038258
بين الاقوامی گروپ: جامعۃ المصطفی العالمیہ كے تربيتی شعبے كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين محمد رضا صالح نے خبر دی ہے كہ اب تك جامعۃ المصطفی كے زير اہتمامسو سے زائد قرآن سنٹرز قائم كیے جاچكے ہیں۔
المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی كے شعبہ ثقافت و تربيت كے سربراہ محمد رضا صالح نے ايشائی اور يورپی ممالك میں مزيد ۴۰ قرآن سنٹرز كے قيام كی خبر ديتے ہوئے بتايا كہ جامعۃ المصطفی العالمیہ كے زير اہتمام اس وقت دنيا بھر كے ۵۰ سے زائد ممالك میں ۱۱۰ قرآن سنٹرز مذہبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
حجۃ الاسلام و المسلمين محمد رضا صالح نے قرآن سنٹرز كے قيام كے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ یہ قرآن سنٹرز اسلامی تعليمات كی تبليغ و ترويج كے لیے قائم كیے گئے ہیں۔
نئے قائم ہونے والےقرآنسنٹرز كی تفصيل بتاتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمين محمد رضا صالح نے كہا كہ یہ قرآن سنٹرز تھائی لينڈ، ميانمار، بوسنيا اور تركی میں قائم كیے گئے ہیں۔
701715
نظرات بینندگان
captcha