ايرانی آرٹسٹ سيد علی مجابی كے انتہائی قيمتی فن پارے امام حسين ميوزيم كے سپرد

IQNA

11:39 - November 29, 2010
خبر کا کوڈ: 2039457

ايرانی آرٹسٹ سيد علی مجابی كے انتہائی قيمتی فن پارے امام حسين ميوزيم كے سپرد

بين الاقوامی گروپ: معروف ايرانی آرٹسٹ سيد علی مجابی نے اپنے بعض انتہائی قيمتی فن پارے امام حسين ميوزيم كو ہدیہ كردیے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام حسين ميوزيم كربلا كے سربراہ علی احمد ضياء الدين نے اس بارے میں گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ مائيكروگرافی كے ماہر معروف ايرانی آرٹسٹ سيد علی مجابی نے اپنے متعدد شاہكاروں كے علاوہ ايك مائيكرو سكوپ بھی ميوزيم كو ہدیہ كی ہے۔
ميوزيم كے سربراہ نے فن پاروں كی تفصيل بتاتے ہوئے كہا كہ ميوزيم كو ہدیہ كیے جانے والے آثار میں چاول كے دانوں اور بالوں پر آيات قرآن كی كندہ كاری ہے۔جو صرف مائكروسكوپ كے ذريعے ہی ديكھی جاسكتی ہے۔

اس موقعہ پر موجود سيد علی مجابی نے كہا كہ وہ مائيكرو سكوپ وغيرہ كی مدد كے بغير چاول، چينی اور بالوں پر آيات كندہ كرسكتے ہیں اور اس كام كو وہ مائيكرو گرافی نور كا نام ديتے ہیں كيونكہ آيات قرآن نور ہیں۔
702946
نظرات بینندگان
captcha