بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی تقويم كی تدوين كی راہ میں اسلامی ممالك كو درپيش مشكلات، ۲۰۱۱ كے لیے منصوبہ بندی اور تخليق كائنات اور سائنسی نظريات كے درميان موجود تفاوت كا جائزہ لينے كے لیے انجمن نجوم مراكش كے زير اہتمام ايك نشست منعود ہوئی۔
Marocjournal كی رپورٹ كے مطابق انجمن نجوم مراكش كے سربراہ دريس بن صاری نے نشست میں مقالہ پڑھ كر سنايا جس كا عنوان " علم الكائنات "كوسمولوجی"، مخلوق كی جانب سے خالق كا مشاہدہ" تھا۔
دريس بن صاری نے اپنے اس مقالے میں تخليق كائنات كے بارے میں قرآنی آيات اور سائنسی نظريات كا تقابلی جائزہ ليا اور آيات قرآن كی روشنی میں تخليق كائنات كے مراحل پر روشنی ڈالی۔
703173