متحدہ عرب امارات كی جانب سے افريقی ممالك میں قرآن پاك كے بيس ہزار نسخے تقسيم

IQNA

متحدہ عرب امارات كی جانب سے افريقی ممالك میں قرآن پاك كے بيس ہزار نسخے تقسيم

9:45 - November 30, 2010
خبر کا کوڈ: 2040003
بين الاقوامی گروپ: دبئی كی فلاحی تنظيم "دارالبر" كی جانب سے بيس ہزار سے زائد قرآن مجيد كے نسخے افريقی ممالك كو ديئے گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كے مذكورہ نسخے ابن تيمیہ قرآن سنٹر ٹيگو، الھدی والنور سنٹر موريس، انجمن دارالبر سينيگال اور برونڈی میں يتيم بچوں كی سرپرستی كرنے والی تنظيم كو ديئے گئے۔
روزنامہ الخيلج كی رپورٹ كے مطابق طلباء اور اساتذہ كی حامی تنظيم كے نائب صدر يوسف اليتيم نے كہا فلاحی تنظيم دارالبر قرآن مجيد كے فروغ كے سلسلہ میں كبھی بھی كوتاہی كا مظاہرہ نہیں كرے گی۔ انہوں نے مزيد بتايا كہ كہ قرآن مجيد كے یہ تمام نسخے دبئی كی فلاحی تنظيم كے تعاون سے افريقہ كی مساجد ، قرآن سنٹرز اور علمی مراكز میں تقسيم كیے جائیں گے۔
ياد رہے كہ قرآن مجيد كے نسخے طلباء كو قرآن مجيد سے آشنا كرنے اور حفظ قرآن اور تعليم القرآن كو افريقی ممالك میں عام كرنے كے لیے تقسيم كیے گئے ہیں۔
703729
نظرات بینندگان
captcha