يورپ میں مسلمان اقليتوں كو درپيش مشكلات كا جائزہ لينے كے لیے مسلمان تنظيموں كا عالمی اجلاس

IQNA

9:42 - November 30, 2010
خبر کا کوڈ: 2040006

يورپ میں مسلمان اقليتوں كو درپيش مشكلات كا جائزہ لينے كے لیے مسلمان تنظيموں كا عالمی اجلاس

بين الاقوامی گروپ: "يورپ میں مسلمان اقليتوں كو درپيش مشكلات اور ان كا راہ حل" كے عنوان سے عالمی كانفرنس پولينڈ كے دارالحكومت وارسا میں میں منعقد ہوگی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس عالمی كانفرنس كا اہتمام اسلامی سربراہی كانفرنس كے مركزی سيكرٹریٹ اور تيس سے زيادہ عالمی اسلامی تنظيموں كی جانب سے كيا جارہا ہے۔ كانفرنس پولينڈ كے دارالحكومت وارسا میں ۷ سے ۹ دسمبر تك منعقد ہوگی۔
الكوثر ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق كانفرنس میں مشرقی اور وسطی يورپ میں مسلمانوں كو درپيش مشكلات اور ملكی ترقی میں مسلمان اقليتوں كے بھرپور كردار كے بارے میں تبادلہ خيال كيا جائے گا۔
اسلامی سربراہی كانفرنس كے مركزی سيكرٹریٹ كی جانب سے خبر دی گئی ہے كہ تين روزہ اجلاس میں سياسی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی ميدان میں مسلمانوں كو درپيش چيلنجز اور مواقع، اسلامو فوبيا كے خلاف مسلمان اقليتوں اور تنظيموں كا كردار وغيرہ اجلاس كے ديگر اہم موضوعات ہیں۔
703653
نظرات بینندگان
captcha