بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق روسی وزير ثقافت اور اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ كے درميان ہونے والی ملاقات میں سينما، آرٹ، نمائشگاہ سميت مختلف ثقافتی تعلقات اور باہمی دلچسپی كے امور پر تبادلہ خيال ہوگا۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے شعبہ تعلقات عامہ كی رپورٹ كے مطابق روسی وزير ثقافت اليگزينڈر الكگزوويچ گذشتہ ايك وفد كے ہمراہ تہران پہنچے۔ ان كے ہمراہ آرمیٹيج ميوزيم كے سربراہ ميخائيل پتروفسكی اور اقوام شرق ميوزيم كے سربراہ الكزينڈر سيدوف بھی وفد میں شامل ہیں۔
ياد رہے كہ روسی وزير ثقافت كے اس دورے كے دوران اپنے ہم منصب ايرانی وزير ثقافت و اسلامی گائیڈنس كے ساتھ بھی ملاقات كریں گے اور ثقافتی تعلقات كو مزيد توسيع دينے كے بارے میں تبادلہ خيال كریں گے۔
703615