طلباء كے درميان منعقد ہونے والے قرآنی مقابلے اسلامی اقدار كی تقويت كا باعث ہیں بدرالدين عبدالحكيم

IQNA

طلباء كے درميان منعقد ہونے والے قرآنی مقابلے اسلامی اقدار كی تقويت كا باعث ہیں بدرالدين عبدالحكيم

2:11 - December 01, 2010
خبر کا کوڈ: 2040558
بين الاقوامی گروپ: ليبياء كے حافط قرآن نے كہا ہے كہ طلباء كے درميان قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلے اسلامی اقدار كے فروغ اور اسلامی ممالك كے درميان بہتر تعلقات كے قيام كا سبب ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ليبيا كے حافظ قرآن بدر الدين عبدالحكيم الورفای نے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ليبيا كی نمائندگی كرتے ہوئے ان مقابلوں كو اسلامی اقدار اور مسلم ممالك كے باہمی تعلقات كے فروغ كا بہترين ذريعہ قرارديا۔
بدرالدين ليبيا میں متعدد قرآنی مقابلوں میں شركت كرچكے ہیں اور پہلی مرتبہ بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كے لیے ايران میں موجود ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی پر قرآن مجيد كے اثرات كے بارے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد كے اثرات ميری زندگی پر اتنے زيادہ ہیں جنكے بارے میں چند منٹ میں گفتگو كرنا ناممكن ہے۔
مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے بارے میں انہوں نے كہا كہ ہرسال ليبيا میں قرآنی مقابلے منعقد ہوتے ہیں ليكن ايران میں منعقد ہونے والے یہ مقابلے بہت ہی لاجواب ہیں۔
704405
نظرات بینندگان
captcha