معانی قرآن كی جانب توجہ كیے بغير صرف بڑے قاريوں كے انداز میں تلاوت كرنا مناسب نہیں ہے، الجزائری قاری عبد الكريم حمدوش

IQNA

معانی قرآن كی جانب توجہ كیے بغير صرف بڑے قاريوں كے انداز میں تلاوت كرنا مناسب نہیں ہے، الجزائری قاری عبد الكريم حمدوش

22:46 - December 02, 2010
خبر کا کوڈ: 2041080
بين الاقوامی گروپ: مشہد میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے بين الاقوامی مقابلوں میں شريك الجزائر كے نمائندے نے قرائت قرآن كے ساتھ ساتھ معانی كی جانب بھی توجہ دينے پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں الجزائر كی نمائندگی كرنے والے حافظ قرآن عبدالكريم حمدوش نے كہا ہے كہ قرائت كی وادی میں آنے والے افراد عام طور پر قرائت كے بڑے اساتذہ كے انداز كو اپناتے ہیں۔ ان میں خاص طور پر عبدالباسط اور قاری صديق منشاوی كا نام سر فہرست ہے۔ جن كی آواز بہت ہی خوبصورت اور دلنشیںن ہے اور ان كا انداز اپنانے میں كوئی عيب بھی نہیں ہے۔
انہوں نے كہا كہ عيب اس قت ہوتا ہے جب انسان صرف ان كی آواز كی نقل كرتا ہے اور آيات كے معانی و مفاہيم كی جانب توجہ نہیں كرتا۔ قرآن مجيد كی آيت امیں تفكر و تدبر كرنا بہت ہی زيادہ اہميت كا حامل ہے اور نئے آنے والے قاريوں كو انداز اپنانے كے ساتھ ساتھ آيات الہی میں تدبر بھی كرنا چاہیے۔
704659
نظرات بینندگان
captcha