ثقافتی جريدے "آئی سی اين" كا تيسرا شمارہ شائع ہوكر منظر عام پر آگيا

IQNA

ثقافتی جريدے "آئی سی اين" كا تيسرا شمارہ شائع ہوكر منظر عام پر آگيا

23:06 - December 05, 2010
خبر کا کوڈ: 2042794
بين الاقوامی گروپ : لندن میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كی جانب سے شائع ہونے والے ثقافتی جريدے آئی سی اين "Iranian Cultural Newsletter " كا تيسرا شمارہ شائع ہوكر منظر عام پر آگيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كی جانب سے شائع ہونے والے ثقافتی جريدے كے جديد شمارے میں رہبر انقلاب كے دورے اور صدر مملكت كے كی پريس كانفرنس كے بارے میں رپورٹ كے علاوہ صدر احمدی نژاد كے لبنان دورے كے بارے میں تجزياتی گفتگو شامل ہے۔
آئی سی اين كے نئے شمارے میں مجلس كی جانب سے ایٹمی مذاكرات كے بارے میں سخت موقف اپنانے كے بارے میں ممبران اسمبلی كے مطالبے كا تذكرہ بھی موجود ہے۔ جريدہ میں سياسی رپورٹس كے علاوہ نہج البلاغہ سے اميرالمومنين كے كلام كے اقتباسات بھی موتيوں كی مختلف مقامات پر ذكر كیے گئے ہیں۔
آئی سی اين كے تيسرے شمارے میں ايران كی سياحت كا طريقہ كار ويزا كا حصول اور ايرانی غذاؤں كے بارے میں تفصيلات درج ہیں۔
706023
نظرات بینندگان
captcha