بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی سربراہی تنظيم كے ذيلی ادارے آئيسسكو كے سيكرٹری جنرل عبدالعزيز التويجری نے نئے ہجری سال كی مناسبت سے گذشتہ روز ايك پيغام میں امت مسلمہ سے اپيل كی ہے كہ امت مسلمہ كو درپيش چيلنجز كا مقابلہ كرنے كے لیے ہر قسم كی سياسی و مذہبی منافرت سے اجتناب كریں۔
آئيسسكو كی ترجمان ويب سائٹ پر شائع ہونے والے پيغام میں عبدالعزيز التويجری نے كہا ہے كہ مسلمان ايك دوسرے كا ہاتھ تھام كر مختلف شعبہ ہائے زندگی خصوصا اقتصادی و معاشی ميدان میں ايك دوسرے كی مدد كریں اور اسلامی ممالك كی ترقی كا راستہ ہموار كریں كيونكہ اس وقت مسلمان ممالك كی ترقی كا گراف بہت ہی نيچے ہے۔
انہوں نے كہا كہ علماء اور مسلمان دانشورعالم اسلام كے سياسی و سماجی حالات تبديل كرنے كے لیےمل جل كو اقدامات كریں۔
706024