ايام حج كے دوران غير مناسب رویہ برتنے پر افغانی حجاج كا احتجاج

IQNA

ايام حج كے دوران غير مناسب رویہ برتنے پر افغانی حجاج كا احتجاج

23:06 - December 05, 2010
خبر کا کوڈ: 2042799
بين الاقوامی گروپ : افغانی حجاج نے حج كے دوران سعودی حكام كی جانب سے غير مناسب رویہ برتنے پر شديد احتجاج كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ سالوں كی طرح اس سال بھی افغانی حجاج كو ايام حج كے دوران مكہ میں اور كابل واپسی كے موقعہ پر بہت سی مشكلات كا سامنا كرنا پڑا ہے۔ اور یہ تمام مشكلات ايسے وقت میں افغانی حجاج كے سامنے آئی ہیں جبكہ افغانی وزير حج و زيارت نے اعلان كيا تھا كہ حج كے دوران پيش آنے والی مشكلات كو دور كرديا گيا ہے۔
صدائے افغان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق حاجيوں كو آٹھ بیڈ والے كمرے ديئے گئے تھے ليكن ہر كمرے میں مزيد چار بیڈ اضافہ كركے جگہ كو مزيد تنگ كرديا گيا تھا۔ اس كے علاوہ حاجيوں كے لیے جگہ كا انتظام حرم سے بہت دور كيا گيا تھا جس كی وجہ سے حجاج كو آنے جانے میںبھی كافی مشكلات كا سامنا كرنا پڑا۔
705887
نظرات بینندگان
captcha