بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قاہرہ يونيورسٹی كے شعبہ دارالعلوم كے زير اہتمام سيرت رسول اكرم (ص) كے موضوع پر منعقد ہونے والی دوروزہ كانفرنس آج ختم ہوجائے گی۔ محيط ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق مصر، سعودی عرب، كويت ، ملائشيا، ہندوستان اور امريكہ كے ممتاز دانشور كانفرنس میں شريك ہوئے ہیں۔
قاہرہ يونيورسٹی كے شعبہ دارالعلوم كے سربراہ محمد صالح توفيق نے بتايا كہ كانفرنس كی پہلی نشست میں سيرت پيغمبراكرم (ص) كے بارے میں پيش ہونے والی آٹھ اہم تحقيقات كے بارے میں تبادلہ خيال ہوا۔
سيرت نبوی اور پلاننگ سائنس، عصر نبوت اور موجودہ دور میں اسلامی اقتصاد كا كردار اور نائن اليون كے بعد مستشرقين كی جانب سے رسول اكرم كی توہين، وہ اہم موضوعات تھے جو كانفرنس كی پہلی اور دوسری نشست میں پيش ہوئے۔
706887