بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عراقی پارليمنٹ كے اسپيكر اسامہ النجيفی نے گذشتہ روز آيت اللہ سيد علی حسينی سيستانی كے ساتھ ملاقات كے بعد اخبار نويسوں كے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ آيت اللہ سيد علی حسينی سيستانی كے ارشادات اور ہدايات كو جامہ عمل پہنانا ہمارا اولين فريضہ ہے۔
خبررساں ويب سائٹ نون كی رپورٹ كے مطابق اسامہ النجيفی نے ملاقات كی تفصيل بتاتے ہوئے كہا كہ آيت اللہ سيد علی حسينی سيستانی نے تمام سياسی جماعتوں كو ايك مضبوط اور قومی مفادات كی ضامن حكومت تشكيل دينے كی تاكيد فرمائی ہے۔
رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سيد علی حسينی سيستانی نے تمام سياست دانوں اور حكام سے اپيل كی كہ قانون كے دائرے میں رہتے ہوئے ملكی استقلال كے لیے تمام سياسی ادارے ايك دوسرے كے ساتھ مكمل تعاون كریں۔
708314