بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عراق میں تعنيات فرانسيسی سفير بوريس بوالون نے كہا ہے كہ فرانسيسی عوام اہل تشيع كا احترام كرتی ہے اور شيعت كے بارے میں پائے جانے والے تصورات كے برعكس مذہب شيعہ ايك ايسا مذہب ہے جو ديگر اديان كے ساتھ رواداری كے ساتھ پيش آنے كی تاكيد كرتا ہے اور مختلف اديان و مكاتب كے ساتھ تعميری روابط كے فروغ پر زور ديتا ہے۔
خبررساں ادارے نون كی رپورٹ كے مطابق فرانسيسی سفير نے كہا كہ بعض افراد اور گروہ اسلام اور خاص طور پر مذہب تشيع كا غلط چہرہ پيش كرنے كی كوششوں میں مصروف ہیں۔
ياد رہے كہ بوريس بوالون نے جمعرات كے دن كربلا میں عراقی حكام كے ساتھ ملاقات كی اور كربلا كو مذہب شيعہ كو دل قرار ديا۔
710628