بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق معروف قاری قرآن اور مصر كے قراء و حفاظ كی تنظيم كے سيكرٹری جنرل العينين شعيشع نے مشہد میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كو خوش آئند قرار ديتے ہوئے انہیں اسلامی و قرآنی تعليمات كے فروغ كے لیے ايك سنت حسنہ قرار ديا اور كہا كہ اس عظيم اجتماع كا انعقاد اسلامی جمہوریہ ايران ہی كا حق ہے۔
انہوں نے كہا كہ ايران نے ہميشہ حفظ قرآن، قرآنی مقابلوں اور قرآن فيسٹيول كے انعقاد كی جانب خصوصی توجہ دی ہے اور اس قسم كے مقابلوں كے انعقاد پر امت مسلمہ كو ايران كا شكریہ ادا كرنا چاہیے۔
712273