بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حفظ قرآن كے فلاحی ادارے كے تعاون سے انٹرنیٹ كے ذريعے قرآن مجيد كی تعليم دينے كے لیے سعودی دارالحكومت رياض میں تاج اكیڈمی برائے تعليم القرآن كا قيام عمل میں لايا گيا ہے۔
اكیڈمی كے نائب سربراہ زيد بن عبدالعزيز الشتری نے اس سلسلہ میں سعودی اخبار الرياض كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ اكیڈمی كا تعليمی كورس بہت ہی بہترين ہے اور تعليمی كورس دو يا تين سال میں مكمل كرنے والے طلباء قرآن مجيد كو مكمل طور پر حفظ كرلیں گے۔
عبدالعزيز الشتری نے مزيد بتايا كہ قرآن مجيد كی تعليم حاصل كرنےكے خواہشمند بہت سے افراد اب تك ويب سائٹ پر اپنے ناموں كا اندراج كروا چكے ہیں۔ تاج اكیڈمی كی وہب سائٹ پر قرآن كی تعليم اور قرآئت درست كرنےكے لیے دنيا كے معروف قاريوں كی قرآئت بھی پيش كی گئی ہے تاكہ لوگ تلاوت سن كر اپنی قرائت كو ٹھيك كرسكیں۔
712431