مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں بين الاقوامی ججز كی موجودگی خوش آئند ہے، مراكشی قاری يوسف اقنوی

IQNA

17:57 - December 17, 2010
خبر کا کوڈ: 2048545

مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں بين الاقوامی ججز كی موجودگی خوش آئند ہے، مراكشی قاری يوسف اقنوی

بين الاقوامی گروپ: مراكش كی نمائندگی كا اعزاز حاصل كرنے والے قاری قرآن يوسف اقنوی نے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں بين الاقوامی قاريوں كی بطور جج تقرری كو مقابلوں كی سطح كی بہتری كا سبب قرار ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں مراكش كی نمائندگی كرنے والے قاری قرآن يوسف اقنوی نے كہا ہے كہ مقابلوں میں بين الاقوامی قاريوں كی بطور جج تعنياتی مقابلوں كی كيفيت كو بہتر بنانے میں موثر ہے۔
مراكشی قاری قرآن يوسف اقنوی نے مزيد كہا كہ یہ عالمی مقابلے اتحاد بين المسلمين كے لیے بہت اہم ہیں ليكن اس سے بھی اہم مقصد جو ان مقابلوں كے نتيجہ میں سامنے آتا ہے وہ یہ ہے كہ ان مقابلوں كے ذريعہ امت مسلمہ كی وحدت كا عملی مظاہرہ كيا جاتا ہے۔
انہوں نے مقابلوں میں بين الاقوامی قاريوں كی شركت كو خوش آئند قرار ديتے ہوئے انہیں مقابلوں كی كيفيت كی بہتری كا ذريعہ قرار ديا۔
711794
نظرات بینندگان
captcha