بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد كے ممتاز قاری قرآن حامد شاكر نژاد نے كہا ہے كہ مشہد مين منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلے كے مشہد میں انعقاد كو سراہتے ہوئے كہا كہ محرم و صفر میں منعقد ہونے والے یہ مقابلے قرآن و عترت كو عالمی سطح پر متعارف كروانے میں اہم كردار ادا كریں گے۔
حامد شاكر نژاد نے كہا كہ مختلف اداروں میں قرآن مجيد كے بارے میں برپا ہونے والی محافل میں صرف قرائت تك ہی محدود نہیں رہنا چاہیے كيونكہ اس كی وجہ سے قرآن كے وہ اثرات مرتب نہیں ہوتے جو قرآن مجيد كے معانی و مفاہيم كی جانب بھی توجہ كرنے سے حاصل ہوتے ہیں۔
711129