" اسلامی يونيورسٹيز میں معيار تعليم" كے عنوان سے سعودی دار الحكومت رياض میں اجلاس

IQNA

15:27 - December 18, 2010
خبر کا کوڈ: 2049125

" اسلامی يونيورسٹيز میں معيار تعليم" كے عنوان سے سعودی دار الحكومت رياض میں اجلاس

بين الاقوامی گروپ: اسلامی ممالك كی يونيورسٹيوں كی تنظيم اور نائف يونيوسٹی كے زير اہتمام اسلامی ممالك كی يونيورسٹيز كے معيار تعليم كا جائزہ لينے كے لیے رياض میں تين روزہ اجلاس ہورہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ممالك كی يونيورسٹيز كے معيار تعليم كا جائزہ لينے كے لیے منعقد ہونے والے اجلاس كا مقصد عالمی معيار كو مدنظر ركھتے ہوئے اسلامی ممالك میں موجود يونيورسٹيوں كے معيار تعليم كو بہتر بنانا ہے۔
اس كے علاوہ جغرافيائی و علاقائی ضروريات كو مدنظر ركھتے ہوئے معيار تعليم كو مزيد بہتر بانے كے بارے میںبھی تبادلہ خيال ہوگا۔
آئسسكو كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق ساٹھ سے زيادہ تعليمی ماہرين اور مختلف اسلامی يونيورسٹيوں كے نمائندے اس اجلاس میں شريك ہونگے۔
اسلامی يونيورسٹيوں كے سيكرٹریٹ كے سيكرٹری جنرل مصطفی احمد علی اسلامی يونيورسٹيز كے نمائندے كے عنوان سے اس تين روزہ اجلاس میں شركت كریں گے۔
713176
نظرات بینندگان
captcha