قاری قرآن كا كردار قرآن مجيد كی اخلاقی تعليمات كا آئينہ ہونا چاہیے، افريقی قاری قرآن

IQNA

15:26 - December 18, 2010
خبر کا کوڈ: 2049126

قاری قرآن كا كردار قرآن مجيد كی اخلاقی تعليمات كا آئينہ ہونا چاہیے، افريقی قاری قرآن

قرآنی سرگرمياں گروپ: جنوبی افريقہ كے قاری قرآن گاسان ليك نے كہا ہے كہ قاری قرآن كا كردار قرآن مجيد كی اخلاقی تعليمات كا آئينہ ہونا چاہیے تاكہ اس طرح دوسروں كو بھی قرآن مجيد كی تعليمات پر عمل پيرا ہونے كی جانب راغب كرسكے۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں جنوبی افريقہ كی نمائندگی كرنے والے قاری قرآن گاسان ليك نے كہا ہے كہ قرآن مجيد نے مجھے ايك اچھا انسانی بننے میں بہت مدد كی ہے اور ميرے علاوہ ميرے خاندان كے لیے بھی بہت سی بركات كا سبب بنا ہے۔
گاسان ليك نے بتايا كہ انہوں نے اب تك صرف جنوبی افريقہ میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں میں شركت كی ہے اور وہاں پہلی پوزيشن كے مستحق قرار پائے تھے اور اب ايران میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت ان كے لیے كسی اعزاز سے كم نہیں ہے۔
712861
نظرات بینندگان
captcha