بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں ہندوستان كی نمائندگی كرنے والے قاری قرآن محمد نعيم الدين نے كہا ہے كہ نوجوانوں كو تجويد قرآن ياد كرنا چاہیے اور تجويد كے ساتھ ساتھ قرآنی آيات میں غور و كر بھی كرنا چاہیے۔
۳۴ سالہ ہندوستانی قاری قرآن محمد نعيم الدين نے ايكنا كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ ان كے پسنديدہ قاريوں میں محمد صديق منشاوی، راغب مصطفی غلوش اور شحات محمد انور ہیں ليكن وہ تلاوت میں محمد صديق منشاوی كا انداز اپناتے ہیں۔
محمد نعيم الدين نے مزيد بتايا كہ وہ ہندوستان میں منعقد ہونے والے متعدد مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرچكے ہیں اور عالمی سطح پر پہلی مرتبہ شريك ہورہے ہیں۔
712921