بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كے الفاظ كی تاريخ كے بارے میں مصری دانشور اور قرآنيات كے ماہر محمد داؤد كی كتاب "كلمات القرآن عبر الزمن" كو دارالہلال پبلی كيشنز نے مصر سے شائع كيا ہے۔
مصری اخبار اليوم السابع كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں قرآنی الفاظ كی جاودانگی كے بارے میں گفتگو كی گئی ہے اور ان اسرار سے پردہ اٹھانے كی كوشش كی گئی ہے جن كی وجہ سے قرآنی الفاظ چودہ صديان گزرنے كے باوجود ابھی تك تر و تازہ ہیں۔
كتاب كے مصنف محمد داؤد كا كہنا ہے كہ قرآنی الفاظ ايسے زندہ الفاظ ہیں جو ہر قسم كے چيلنجز كا مقابلہ كرنے كی صلاحيت ركھتے ہیں۔
ياد رہے كہ یہ كتاب عربی زبان میں تحرير كی گئی ہے اور قرآنی الفاظ كے بارے میں تحرير ہونے والے جديد ترين كتابوں میں شمار ہوتی ہے۔
713844