روز عاشور عالمی دہشت گردی كے خلاف قيام كا نام ہے، امام جمعہ نجف اشرف

IQNA

روز عاشور عالمی دہشت گردی كے خلاف قيام كا نام ہے، امام جمعہ نجف اشرف

18:30 - December 19, 2010
خبر کا کوڈ: 2049914
بين الاقوامی گروپ: نجف اشرف كے امام جمعہ سيد صدر الدين قبانچی نے عالمی برادری سے اپيل كی ہے كہ دس محرم الحرام كو عالمی دہشت گردی كےخلاف عالمی دن قرار ديا جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نجف اشرف كے امام جمعہ سيد صدر الدين القبانچی نے نماز جمعہ كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ روزعاشورہ ہم امام حسين علیہ السلام كے اہداف و مقاصد كی تمكيل كے لیے تجديد عہد كرتے ہیں۔
القبانچی ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق امام بارگاہ الفاطمیہ میں نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران انہوں نے كہا كہ جو شخص بھی عزت ، استقلال اور صہيونی حكومت كا خاتمہ چاہتا ہے وہ امام حسين كے نام كو زندہ ركھے۔ كيونكہ یہ امام حسين علیہ السلام ہی كی صدا تھی جس نے قوموں كو غلامی كی زنجير سے نجات دلائی۔
سيد صدر الدين القبانچی نے بغداد، ديالی اور چابہار میں عزاداران سيد الشہداء پر ہونے والے حملوں كی شديد مذمت كی اور شہداء كے خاندانوں سے اظہار ہمدردی كيا۔
713547
نظرات بینندگان
captcha