بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز فرانس كے دارالحكومت پيرس میں سيكنڑوں افراد نے پيرس میں اسلام مخالف اجلاس كے انعقاد كے خلاف احتجاجی مظاہرہ كيا۔
Donnetonavis ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق مظاہرين نے مختلف پلے كارڈ اور بينر اٹھا ركھے تھے
جن پر تحرير تھا كہ "نسل پرست ہمارے علاقے سے چلے جائیں" "ہم سب اسلامو فوبيا كے خلاف متحد ہیں" "مسلمان نہیں بلكہ نسل پرستوں كو فرانس سے نكالا جائے"۔
اسلام مخالف نشست كے خلاف احتجاجی مظاہرے كا اعلان نسل پرستی كی مخالف فرانس كی بائیں بازو كی تنظيموں كی طرف سے كيا گيا تھا اور مظاہرين نے اجلاس كے انعقاد ہونے والی جگہ پر اكٹھے ہوكر مظاہرہ كيا اور اس كے بعد پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
714612