پيرس میں اسلام مخالف اجلاس كے انعقاد كے خلاف سينكڑوں افراد كا احتجاجی مظاہرہ

IQNA

پيرس میں اسلام مخالف اجلاس كے انعقاد كے خلاف سينكڑوں افراد كا احتجاجی مظاہرہ

19:27 - December 20, 2010
خبر کا کوڈ: 2050573
بين الاقوامی گروپ: نسل پرست تنظيموں كی جانب سے اسلام مخالف اجلاس كے انعقاد كے خلاف گذشتہ روز سينكڑوں افراد نے فرانس كے دارالحكومت میں احتجاجی مظاہرہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز فرانس كے دارالحكومت پيرس میں سيكنڑوں افراد نے پيرس میں اسلام مخالف اجلاس كے انعقاد كے خلاف احتجاجی مظاہرہ كيا۔
Donnetonavis ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق مظاہرين نے مختلف پلے كارڈ اور بينر اٹھا ركھے تھے
جن پر تحرير تھا كہ "نسل پرست ہمارے علاقے سے چلے جائیں" "ہم سب اسلامو فوبيا كے خلاف متحد ہیں" "مسلمان نہیں بلكہ نسل پرستوں كو فرانس سے نكالا جائے"۔
اسلام مخالف نشست كے خلاف احتجاجی مظاہرے كا اعلان نسل پرستی كی مخالف فرانس كی بائیں بازو كی تنظيموں كی طرف سے كيا گيا تھا اور مظاہرين نے اجلاس كے انعقاد ہونے والی جگہ پر اكٹھے ہوكر مظاہرہ كيا اور اس كے بعد پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
714612

نظرات بینندگان
captcha