بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق يورپ میں مقيم مراكشی مسلمان علماء كی تنظيم اور كاتالان كے اسلامی مراكز كے تعاون سے اسپين كے شہر بارسلون میں اسلام اور يورپی اقدار كا جائزہ لينے كے لیے ايك بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد كيا جارہا ہے جس میں مسلمان علماء و دانشوروں كے علاوہ خود مختار رياست كاتالان كے حكام بھی شريك ہونگے۔
MAP ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق يورپ میں مقيم مراكشی نژاد مسلمان علماء كی تنظيم كے سربراہ طاہر تيجكانی نے گذشتہ روز افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ یہ اجلاس در حقيقت مكالمہ اسلام و مغرب كے بارے میں علماء كے تفكرات كا نتيجہ ہے اور ہماری كوشش ہے كہ اس اجلاس میں اسلامی قوانين اور يورپی اقدار كا جائزہ لیں اور مشتركہ امور كو سامنے ركھتے ہوئے اسلام اور مغرب كے درميان مكالمے كو مزيد فروغ دیں۔
714690