بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام صادق (ع) يونيورسٹی كے استاد حجۃ الاسلام و المسلمين سيد علی حسينی نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ سيد الشہداء حضرت امام حسين علیہ السلام كی عزاداری كا رواج امام سجاد علیہ السلام كے دور سے ہے اور بعد كے ائمہ نے بھی امام مظلوم كی عزاداری كو جاری ركھا ۔ آئمہ كے دور میں عزاداری كی صورت یہ تھی كہ لوگ امام كے سامنے اشعار پڑھتے اور سيد الشہداء كی شہادت كے سوگ میں مرثیہ خوانی اور گریہ كيا كرتے تھے۔
حجت الاسلام سيد علی حسينی نے كہا كہ احاديث سے معلوم ہوتا ہے كہ ائمہ كی موجودگی میں بھی شيعہ عزاداری كرتے تھے اور امام انہیں منع نہیںكرتے تھے بلكہ ان كی مزيد حوصلہ افزائی فرمايا كرتے تھے۔
714647