علامہ محمد تقی جعفری كے مناظرات كا مجموعہ زيور طبع سے آراستہ ہوكر منظر عام پرآگيا

IQNA

19:30 - December 20, 2010
خبر کا کوڈ: 2050587

علامہ محمد تقی جعفری كے مناظرات كا مجموعہ زيور طبع سے آراستہ ہوكر منظر عام پرآگيا

ادب و آرٹ گروپ: علامہ محمدتقی جعفری كے مناظرات، مختلف مغربی و مشرقی شخصيات كے ساتھ گفتگو پر مشتمل كتاب "تكاپوی انديشہ ھا" شائع ہوگئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق معروف عالم دين وفلسفی علامہ محمد تقی جعفری كے انٹرويوز، مناظرات اور مغربی و مشرقی شخصيات كے ساتھ گفتگو پر مشتمل كتاب منظر عام پر آگئی ہے۔ اس كتاب میں علامہ تقی جعفری كے آخری ۳۵ سالہ دور كے مناظرے شامل ہیں۔ یہ كتاب ۵۸۸ صفحات پر مشتمل ہے اور اسے علامہ تقی جعفری كی كتب شائع كرنے والے ادارے كی جانب سے شائع كيا گيا ہے۔
رپورٹ كے مطابق میں كتاب میں مختلف موضوعات كے بارے میں علامہ كی گفتگو موجود ہے۔ انسان كے بارے میں اسلام كا نظریہ، قتل عمد اور اسلام، اہل تشيع اور اہل سنت كے فقہی مبانی، انسانی حقوق اور اسلام و مغرب وغيرہ وہ اہم موضوعات ہیںجنكے بارے میں كتاب میں گفتگو كی گئیہے۔
714767
نظرات بینندگان
captcha