سعودی شيعہ علماء كی جانب سے ترك وزير اعظم رجب طيب اردگان كو خراج تحسين

IQNA

19:30 - December 20, 2010
خبر کا کوڈ: 2050589

سعودی شيعہ علماء كی جانب سے ترك وزير اعظم رجب طيب اردگان كو خراج تحسين

بين الاقوامی گروپ: ترك وزير اعظم كی جانب سے عزاداری سيد الشہداء میں شركت كو سراہتے ہوئے سعودی علماء نے ايك بيان میں عالم اسلام كے ديگر رہنماؤں كو بھی عزاداری سيد الشہداء میں شركت كی دعوت دی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی شيعہ علماء كی تنظيم انجمن خير و صلاح نے سيد الشہداء حضرت امام حسين (ع) كی عزاداری میں ترك وزير اعظم رجب طيب اردگان كی شركت كو سراہتے ہوئے اسے تمام عالم اسلام كے حكمرانوں كے لیے قابل اتباع عمل قرار ديا۔
التوافق نيوز چينل كی رپورٹ كے مطابق سعودی علماء كی جانب سے شائع كیے جانے والے بيان میں كہا گيا ہےكہ گذشتہ سال ترك وزير اعظم نے كہا تھا كہ امام حسين (ع) كی عزاداری تمام امت مسلمہ سے مربوط ہے اور اس سال انہوں نے عملی طور پر عزاداری میں شركت كركے ايك تاريخی قدم اٹھايا ہے۔
بيان میں اسلامی دنيا كے ديگر حكمرانوں كو بھی عزاداری امام حسين (ع) میں شركت كی دعوت دی گئی ہے۔
715304
نظرات بینندگان
captcha