نائيجر میں قرائت قرآن كريم كی تعليم كے لیے منعقد ہونے والی كلاسز میں ناموں كا اندراج شروع

IQNA

نائيجر میں قرائت قرآن كريم كی تعليم كے لیے منعقد ہونے والی كلاسز میں ناموں كا اندراج شروع

14:40 - December 22, 2010
خبر کا کوڈ: 2051786
بين الاقوامی گروپ : ۲۰۱۱ كے دوران قرائت قرآن كريم كی تعليم كے لیے منعقد ہونے والی كلاسز میں ناموں كا اندراج نائيجر كے شہر نيامی میں شروع ہوگيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی سنٹر نيامی كے زير اہتمام قرائت قرآن كريم كورس كا انعقاد كيا جارہا ہے۔ «actualite-islamique» ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق قرائت قرآن كريم كی كلاسز میں شركت كے خواہشمند افراد يكم جنوری تك اپنے اسماء كا اندراج كرواسكتے ہیں۔
رپورٹ میں بتايا گيا ہے كہ قرائت قرآن كريم كی تعليم كے لیے خواتين اور مردوں كے لیے عليحدہ كلاسز منعقد ہونگی اور تفصيلات كے مطابق خواتين كی كلاسز دو جنوری سے جبكہ مردوں كی كلاسز تين جنوری سے شروع ہونگی۔
ان كلاسز میں صرف وہ افراد شركت كرسكتے ہیں جن كی عمر تيس سال سے زائد نہ ہو اور عربی اور فرنچ زبان پڑھنا اور لكھنا جانتے ہوں۔
716046
نظرات بینندگان
captcha