بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عالمی انجمن زينۃ القرآن كے زير اہتمام ہندوستان كے شہر بھوپال میں مقابلہ حسن قرآئت كا انعقاد كيا جارہا ہے جس میں پاكستان، ايران، برطانیہ، پانامہ سميت مختلف ممالك كے نمائندے شريك ہوں گے۔
اميد ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق مقابلہ حسن قرائت میںشركت كرنے والے قاريوں تجويد اور قرائت كے مختلف اصولوں كو مد نظر ركھتے ہوئے تلاوت قرآن مجيد انجام دیں گے۔
مقابلہ حسن قرائت میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے قاريوں كو نفيس انعامات اور تعريفی اسناد سے نوازا جائے گا۔
715813