بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كے مترجم ابوالفضل بہرام پور نے كہا ہے كہ اسكولوں میں قرآن مجيد كی تعليم كا نصاب ايسے بنايا جائے كہ بچے نوجوانی كی دہليز پر قدمركھنے سے پہلے قرآن مجيد كو اچھے انداز میںپڑھنے كی صلاحيت پيدا كرلیں۔
انہوں نے كہا كہ پرائمری میں بچوں كو صرف قرآن مجيد كی تعليم دی جائے تاكہ پرائمری كے بعد بچوں كو ہجے كركركے قرآن پڑھنے كی ضرورت نہ پڑے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ نصاب تدوين كرنے والی كمیٹی ماہرانہ بنيادوں پر قرآنی موضوعات كو نصابی كتب میں شامل كرے اور كمیٹی كے اركان كی تعداد بھی كمكی جائے تاكہ نصاب كی تدوين آراء كی كثرت كا شكار نہ ہو۔
716449