مفتی اعظم كی جانب سے لبنانی صدر كو حضرت عيسی (ع) كی ولادت كی مباركباد

IQNA

23:35 - December 26, 2010
خبر کا کوڈ: 2053739

مفتی اعظم كی جانب سے لبنانی صدر كو حضرت عيسی (ع) كی ولادت كی مباركباد

ادب و آرٹ گروپ: لبنان كے مفتی اعظم محمد رشيد قبانی نے ٹيلی فون پر لبنانی صدر ميشل سليمان كو حضرت عيسی(ع) كی ولادت كی مباركباد پيش كی اور نيك تمناؤں كا اظہار كيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ۲۵ دسمبر كو حضرت عيسی (ع) كی ولادت باسعادت كے موقعہ پر دنيا بھر كے عيسائی عيد مناتے ہیں اس موقعہ پر مسلمان شخصيات كی جانب سے عيسائی رہنماؤں كو مبارك باد كے پيغامات بھيجے گئے۔
لبنان فائلز ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق لبنانی مفتی اعظم محمد رشيد قبانی نے بھی حضرت عيسی (ع) كی ولادت كی مناسبت سے عيسائی لبنانی صدر ميشل سليمان كو مبارك باد ٹيلی فون كے ذريعہ مبارك باد كہا اور ان كے لیے نيك تمناؤں كا اظہار كيا۔
مفتی اعظم لبنان كے علاوہ لبنان كے ديگر علماء نے بھی اپنے مختلف پيغامات میں لبنان كی عيسائی شخصيات كو مبارك باد كا پيغام ارسال كيا۔
718584
نظرات بینندگان
captcha