ابوظہبی اسلامی بينك كو عالم اسلام كے بہترين بينك كا اعزاز حاصل

IQNA

15:10 - December 27, 2010
خبر کا کوڈ: 2054296

ابوظہبی اسلامی بينك كو عالم اسلام كے بہترين بينك كا اعزاز حاصل

بين الاقوامی گروپ: ابوظہبی اسلامی بينك نے اسلامی اقتصاد و تجارت كے پانچویں اجلاس میں عالم اسلام كے بہترين بينك ہونے كا اعزاز حاصل كيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق دبئی میں منعقد ہونے والے اسلامی اقتصاد وتجارت كے پانچویں اجلاس میں ابوظہبی كے اسلامی بينك كو ۲۰۱۰ء میں عالم اسلام كا بہترين بينك قرار ديا گيا۔
Zawya ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اسلامی اقتصاد و تجارت میں نماياں خدمات انجام دينے والے اقتصادی اداروں كے اعزاز میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ۳۰۰ سے زائد اقتصادی ماہرين نے شركت كی۔
اجلاس میں تيس اقتصادی اداروں كو اسلامی اقتصادی ميدان میں كارہائے نماياں انجام دينے پر اسناد سے نوازا گيا ۔ ياد رہے كہ اس سلسلہ میں سب سے زيادہ اعزازات مشرق وسطی كے اداروں كو ديئے گئے۔ یہ اجلاس ہر سال اسلامی دنيا كے اہم اقتصادی اداروں كا انتخاب كرنے كے لیے منعقد كيا جاتا ہے۔
718122
نظرات بینندگان
captcha