بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سارومبائيت صديق نے كہا ہے كہ مسلمان مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلے نوجوانوں میں قرآن تعليم كے فروغ كا ذريعہ ثابت ہونگے اور اس فرصت سے درست استفادہ اسلامی يونيورسٹيوں میں قرآنی انقلاب كی راہ ہومار كرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
انہوں نے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران نے شروع ہی سے قرآن مجيد كی جانب خصوصی توجہ دی اور قرآنی مقابلوں، قرآن فيسٹيول اور قرآنی نمائش گاہوں كے انعقاد سميت اس ميدان میں بہت سے كارہائے نماياں انجام ديئے جو تاريخ میں سنہرے لفظوں میں لكھے جائیں گے۔
فخر الدين سارومبائيت نے تجويز دی كہ مسلمان طلباء كے ساتھ ساتھ مسلمان طالبات كے مقابلوں كی جانب بھی توجہ دينے كی ضرورت ہے۔
718480