بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق غزہ ہولوكاسٹ اليكٹرونيك انسائيكلو پیڈيا كی تاسيس كا مقصد دو سال اسرائيل كی جانب سے غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم كو بے نقاب كرنا اور انہیں دستاويزی شكل میں تاريخ كے دامن میں محفوظ كرنا ہے۔
ابداع ريسرچ انسٹی ٹيوٹ كے انتظامی سربراہ محمود المدھون نے پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ غزہ ہولوكاسٹ كی تدوين میں انسٹی ٹيوٹ كے ۱۲۰ سے زائد اسكالرز كے علاوہ انسانی حقوق كی مختلف تنظيموں اور فلسطين كے متعدد تحقيقی اداروں نے شركت كی ہے۔
محمود المدهون نے مزيد كہا كہ انسائيكلوپیڈيا كا قيام اسرائيلی مظالم كو دستاويزی شكل ديكر دنيا كے سامنے پيش كرنا ہے۔ ياد رہے كہ اسرائيل نے ۲۰۰۸ كے دوران فلسطين پر حملہ كركے انتہائی غير انسانی جرائمكا ارتكاب كيا تھا اور ان حملوں میں ۱۴۰۰ سے زائد فلسطينی جاں بحق ہوئے تھے۔
719310