ايرانی ذرائع ابلاغ كے وفد كا لبنانی ٹی وی المنار كا دورہ

IQNA

ايرانی ذرائع ابلاغ كے وفد كا لبنانی ٹی وی المنار كا دورہ

13:53 - December 29, 2010
خبر کا کوڈ: 2055618
بين الاقوامی گروپ: لبنان كے دورے پر گئے ہوئے ايرانی ذرائع ابلاغ كے وفد نے گذشتہ روز المنار ٹی چينل كے مركزی آفس كا دورہ كيا اور المنار كے عہدہ داروں كے ساتھ ملاقات كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے دورے پر گئے ہوئے ايرانی ذرائع ابلاغ كے وفد كے ساتھ ملاقات كے دوران المنار ٹی چينل كے سربراہ عبداللہ قصير نے كہا كہ رہبر انقلاب كے فرمان كو كہ "آج كے دور میں اصل جنگ میڈيا وار ہے" ايك حقيقت تسليم كرتے ہوئے المنار ٹی وی چينل كے كاركن مكمل خلوص نيت كے ساتھ دشمن كے حملوں كا مقابلہ كررہے ہیں۔
انہوں نے كہا كہ لبنان میں میڈيا آزاد ہے اور سب كو اجازت ہے كہ وہ موافق يا مخالف رائے كا اظہار كریں ليكن لبنان سے باہر غير ملكی میڈيا حزب اللہ اور مزاحمت كی غير حقيقی تصوير پيش كرنےكی كوشش كررہا ہے۔ جبكہ ہماری كوشش مزاحمتی تحريك كا حقيقی چہرہ متعارف كروانا اور اسرائيلی مظالم بے نقاب كرنا ہے۔
720218
نظرات بینندگان
captcha