بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے دورے پر گئے ہوئے ايرانی ذرائع ابلاغ كے وفد كے ساتھ ملاقات كے دوران المنار ٹی چينل كے سربراہ عبداللہ قصير نے كہا كہ رہبر انقلاب كے فرمان كو كہ "آج كے دور میں اصل جنگ میڈيا وار ہے" ايك حقيقت تسليم كرتے ہوئے المنار ٹی وی چينل كے كاركن مكمل خلوص نيت كے ساتھ دشمن كے حملوں كا مقابلہ كررہے ہیں۔
انہوں نے كہا كہ لبنان میں میڈيا آزاد ہے اور سب كو اجازت ہے كہ وہ موافق يا مخالف رائے كا اظہار كریں ليكن لبنان سے باہر غير ملكی میڈيا حزب اللہ اور مزاحمت كی غير حقيقی تصوير پيش كرنےكی كوشش كررہا ہے۔ جبكہ ہماری كوشش مزاحمتی تحريك كا حقيقی چہرہ متعارف كروانا اور اسرائيلی مظالم بے نقاب كرنا ہے۔
720218