فلسطين اور امن كے موضوع پر فرانس میں خصوصی نشست كا اہتمام

IQNA

فلسطين اور امن كے موضوع پر فرانس میں خصوصی نشست كا اہتمام

11:08 - January 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2056471
بين الاقوامی گروپ: عرب ورلڈ انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام "فلسطين اور امن" كے موضوع پر پيرس میں ايك خصوصی نشست كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عرب ورلڈ انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام منعقد ہونے والی اس خصوصی نشست كا مقصد فلسطين كی موجودہ صورت حال اور مشرق وسطی پر پڑنے والے اس كے اثرات كا جائزہ لينا ہے۔
Imarabe ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق فلسطينی پناہ گزينوں كے وكيل اور فلسطين كے بارے میں ايك اہم كتاب تاليف كرنے والے قانون دان اور دانشور زياد كلوت، "امن كی قيمت" نامی كتاب تاليف كرنے والے اسكالر برنارڈ فلپ، معروف ميگزين Confluences Méditerranée كے چيف ایڈیٹر جان پال سميت مختلف سياسی و سماجی شخصيات اس نشست میں شركت كریں گی۔
ديگر معروف شخصيات كے علاوہ معروف فرانسيسی اخبار لومونڈ دپلومیٹك كے ڈومينيك ويدال بھی خصوصی شركت كریں گے۔
721713
نظرات بینندگان
captcha