اسلام مخالف ہالينڈی ركن پارليمنٹ گيرٹ ويلڈر اسلام كے خلاف كتاب شائع كرنے كے لیے سرگرم

IQNA

اسلام مخالف ہالينڈی ركن پارليمنٹ گيرٹ ويلڈر اسلام كے خلاف كتاب شائع كرنے كے لیے سرگرم

13:08 - January 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2057300
بين الاقوامی گروپ: شدت پسند ركن پارليمنٹ اور قرآن كے خلاف فتنہ فلم بنانے والے گيرٹ ويلڈر نے اسلام كے خلاف اپنی سرگرميوں كو مزيد آگے بڑھاتے ہوئے ۲۰۱۱ء میں اسلام كے خلاف ايك كتاب شائع كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كے خلاف فتنہ فلم بنانے والے ہاليندی ركن پارليمنٹ گيرٹ ويلڈر نے ايك پريس كانفرنس كے دوران اعلان كيا ہے كہ وہ ۲۰۱۱ ء كے دوران اسلام كے خلاف ايك كتاب شائع كریں گے جس كا مقصد عالمی سطح پر اسلام كے خلاف سرگرميوں كو مزيد وسيع كرنا ہے۔
گيرٹ ويلڈر نے انتہائی ڈھٹائی كا مظاہرہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہم ہالينڈ كی حد تك اسلام كے خلاف كافی كام كرسكتے ہیں ليكن ہم چاہتے ہیں كہ ہماری سرگرميوں كے نتائج عالم اسلام اور عرب دنيا میں بھی سامنے آئیں اور اسی لیے ہم اسلام كے خلاف عالمی سطح پر كام كررہے ہیں۔
7218561
نظرات بینندگان
captcha