بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ام الحمام شہر كے شيعہ استاد موزی شتر كو وزارت تعليم نے شيعہ بچوں كو شيعہ نماز سكھانے اور نماز جماعت كا انعقاد كرنے كے جرم میں اسكول سے نكال ديا ہے۔ سعودی وزارت تعليم كے اس اقدام كے خلاف قطيف كے امام جمعہ شيخ حسن الصفار نے شديد احتجاج كرتے ہوئے اسے ايك انتہائی عجيب اقدام قرار ديا۔
خبررساں ادارے راصد نيوز چينل كی رپورٹ كے مطابق شيخ حسن الصفار نے كہا كہ شہری حقوق اور انسانی حقوق كا احترام كرتے ہوئے وزارت تعليم كو اپنے اس اقدام كے بارے میں تجديد نظر كرنا چاہیے۔
722660