اسكندریہ كليسا پر حملہ اسلامی اقدار اور تعليمات كے منافی ہے، مسلم يورپی تنظيموں كا مشتركہ اعلامیہ

IQNA

اسكندریہ كليسا پر حملہ اسلامی اقدار اور تعليمات كے منافی ہے، مسلم يورپی تنظيموں كا مشتركہ اعلامیہ

23:33 - January 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2058352
بين الاقوامی گروپ: يورپ كی مسلم تنظيموں نے مصر كے شہر اسكندریہ میں كار بم دھماكے كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ عمل اسلامی اقدار اور اسلامی تعليمات كے ساتھ سازگار نہیں ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نئے سال كے آغاز كے موقعہ پر اسكندریہ كے كليسا كے باہر ہونے والے كار بم دھماكے كے خلاف رد عمل ظاہر كرتے ہوئے يورپ كی مسلمان تنظيموں نے مشتركہ بيان میں كہا ہے كہ یہ ايك بہت بڑا گناہ ہے جس كی جتنی بھی مذمت كی جائے كم ہے اور بے گناہ لوگوں كو مارنا اور مذہبی مقامات كا تقدس پامال كرنا ايك ايسی نازيبا حركت ہے جس كی كسی طرح بھی توجیہ نہیں كی جاسكتی۔
محيط ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق بيان میں كہا گيا ہے كہ اس حملے كا مقصد مصری شہريوں كے قومی اتحاد كو ختم كرنا ہے لہذا ہم مصری شہريوں سے اپيل كرتے ہیں كہ ملك میں محبت و رواداری كی فضا كو برقرار ركھیں اور بقائے باہمی كی بنياد پر گفتگوكے ذريعہ مسائل حل كریں۔
722453
نظرات بینندگان
captcha