فرانسيسی مسلمان رہنما محمد موسوی كو فرانس كا قومی اعزاز

IQNA

فرانسيسی مسلمان رہنما محمد موسوی كو فرانس كا قومی اعزاز

14:56 - January 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2059608
بين الاقوامی گروپ: فرانسيسی مسلمانوں كی تنظيم سی ايف سی ايم كے سربراہ محمد موسوی كو حكومت كی طرف سے قومی نشان لياقت سے نوازا گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سی ايف سی ايم كے سربراہ محمد موسوی كو نشان لياقت دينے كا فيصلہ كيا گيا ہے۔ حكومت كی طرف سے اس نشان كے لیے ان كی كی نامزدگی كی وجہ ان كی وہ خدمات ہیں جو انہوں نے اسلامو فوبيا كے خلاف انجام دیں۔
Saphirnews ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اس تمغہ اور نشان كی وصولی كے بعد محمد موسوی كو قومی سطح پر سر كے خطاب سے بھی نوازا جائے گا جو فرانس كا ايك اہم قومی اعزاز شمار ہوتا ہے۔
ياد رہے كہ اس اعزاز كا آغاز نپولين بونا پارٹ نے كيا تھا اور یہ نشان صرف ان افراد كو ديا جاتا ہے جو ۲۰ سے ۲۵ سال تك ملك كی خدمت كریں اور اس كے بعد وزير كی تائيد كے علاوہ بہت سے ديگر معياروں پر پورا اترتے ہوں۔
724126
نظرات بینندگان
captcha