بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق انڈونيشيا سے مقابلوں میں شركت كے لیے آنے والے وفد میں قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلوں كے جج كے علاوہ دو طلباء بھی شامل ہیں جو حفظ قرآن مجيد اور قرائت كے مقابلوں میں شركت كریں گے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن شعبہ انڈونيشيا كی رپورٹ كے مطابق مسلمان طلباء كے وفد كے علاوہ اگلے ہوتے انڈونيشيا سے مزيد دو وفود آئیں گے پہلے وفد میں مجلس علامئے انڈونيشيا كے سات افراد ہونگے اور دوسرے وفد میں انڈونيشيا كے تعليمی اداروں كی شخصيات ہونگی اور یہ دونوں وفود ايران میں مذہبی، علمی اور ثقافتی تعاون كو بڑھانے كے بارے میں تبادلہ خيال كریں گے۔
ياد رہے كہ مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلے مشہد مقدس میں منعقد ہورہے ہیں جس میں دنيا بھر كے مختلف ممالك سے مسلمان طلباء شريك ہورہے ہیں۔
723925